پچھلے دنوں شاہدرہ چوک لاہور رحمٰن سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مکہ مدینہ کے پاس شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کے کارخانے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ ذمہ دار حاجی محمد ارشد عطاری اور رکنِ مشاورت حاجی عبدالستار عطاری نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں تحصیل نگران محمد خرم عطاری اور ٹاؤن نگران محمد ارشد عطاری نے شہید اوراقِ مقدسہ کے تحفظ ، شعبہ خود کفالت ١ور 12 دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول دیئے نیز کارخانے میں تیار ہونے والے تحفظ اوراقِ مقدسہ کے جدید ڈرم اور دیگر باکسز کے حوالے سے نکات بتائے۔

اس کے علاوہ دسمبر ماہِ مدنی قافلہ میں ایک ماہ اور 12 دن کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے اسی ماہ میں مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔( رپورٹ : محمد ناصر عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ڈسٹرک شیخوپورہ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)